Time 31 دسمبر ، 2024
کاروبار

اسٹاک ایکسچینج: سال 2024 کے دوران 100 انڈیکس میں 50 ہزار پوائنٹس سے زائد کا اضافہ

اسٹاک ایکسچینج: سال 2024 کے دوران 100 انڈیکس میں 50 ہزار پوائنٹس سے زائد کا اضافہ
فوٹو: فائل

کراچی: سال 2024 کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 84 فیصد اضافہ ہوا۔

رواں سال 100 انڈیکس میں 52 ہزار 675 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور رواں سال کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 15 ہزار 126 کی سطح پر ہے۔

سال 2024 میں 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 17 ہزار 39 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح 59 ہزار 191 پوائنٹس رہی۔

رواں سال بازار میں 139 ارب شیئرز کے سودے ہوئے جبکہ شیئرز بازار میں 2024 کے کاروبار کی مالیت 5 ہزار 464 ارب روپے رہی۔

سال 2024 میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 5 ہزار 432 ارب روپے بڑھ کر 14 ہزار 495 ارب روپے ہے۔


مزید خبریں :