31 دسمبر ، 2024
کراچی: سال کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 55 پیسے پر بند ہوا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 48 پیسے پر بند ہوا تھا۔
مجموعی طور پر سال 2024 میں پاکستانی روپے کی قدر میں 1.2 فیصد اضافہ ہوا۔
انٹربینک میں سال 2024 میں ڈالر مجموعی طور پر 3 روپے 31 پیسے سستا ہوا ،سال 2023 کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 281 روپے 86 پیسے تھی۔
سال 2024 میں انٹربینک میں ڈالر کی بلند ترین سطح 281 روپے 89 پیسے جبکہ ڈالر کی کم ترین سطح 277 روپے 51 پیسے تھی۔
سال 2024 میں انٹربینک میں ڈالر 4 روپے 37 پیسے کے بینڈ میں رہا۔روپے کی قدر دسمبر میں 0.2 فیصد اور موجودہ مالی سال میں اب تک 0.1 فیصد کم ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ترسیلات زر اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر میں اضافے نے بھی روپے کی مضبوطی میں کردار ادا کیا۔
اس کے علاوہ انٹربینک اور اوپن مارکیٹ کے نرخوں کے درمیان کم ہوتا ہوا فرق بھی کرنسی کی استحکام میں معاون رہا۔