Time 01 جنوری ، 2025
پاکستان

ترقی کیلئے برآمدات میں اضافے کے سوا کوئی آپشن نہیں، وزیراعظم

ترقی کیلئے برآمدات میں اضافے کے سوا کوئی آپشن نہیں، وزیراعظم
 آئی ایم ایف کے ساتھ فکس ٹارگٹس میں ابھی اچھا خاصا فرق ہے: شہباز شریف/ فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جو ٹارگٹس آئی ایم ایف کے ساتھ فکس کیے ہیں ان میں اچھا خاصا فرق ہے، ترقی کے لیے برآمدات کے سوا کوئی آپشن نہیں۔ 

وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا اڑان پاکستان جیسا پروگرام پاکستان کی معیشت کو مزید استحکام دے گا، دسمبر کے مہینے میں اہداف حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں، ہمیں گروتھ سیکٹر میں ٹیک آف کرنا ہے  اور آگے بڑھنا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ہماری ترقی کی بنیاد ہماری برآمدات ہیں، برآمدات میں اضافے کے سوا ہمارے پاس کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے، کراچی پورٹ پر فیس لیس انٹر ایکشن شروع ہو چکا ہے،کاروباری حضرات کو  ریلیف ملا ہے، تیل کی اسمگلنگ میں بھی کافی کمی ہوئی ہے اور اسمگلنگ کے خاتمے کا کریڈٹ آرمی چیف کو جاتا ہے۔

 ان کا کہنا تھا 5 مہینوں میں ترسیلات زر تقریباً 15 ارب ڈالر ہیں، کارکردگی یہی رہی تو ترسیلات زر 35 ارب ڈالر ہو جائیں گی جو ایک ریکارڈ ہوگا، جو ٹارگٹس آئی ایم ایف کے ساتھ فکس کیے ہیں ان میں اچھا خاصا فرق ہے، ان 9 مہینوں کی کامیابیوں سے حوصلہ ملنا چاہیے۔ 

وزیراعظم نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں نے قربانیاں دے کر ہمارا مستقبل محفوظ بنایا، سپاہی اپنے خون سے پاکستان کی آبیاری کر رہے ہیں، انسانی اسمگلنگ کرنےوالوں کو ہم نے نکیل ڈالی ہے۔

مزید خبریں :