02 جنوری ، 2025
فیصل آباد میں ڈاکوؤں نے فوڈ ڈلیوری بوائز کو ہدف بنالیا، 2 دن میں 4 فوڈ ڈلیوری بوائز کو لوٹ لیا گیا۔
تین وارداتیں شہر کے ایک ہی تھانے کی حدود میں اور ایک ہی فوڈ پوائنٹ پر کام کرنے والوں کے ساتھ ہوئیں۔
ملزمان نقدی لوٹنے کے ساتھ فوڈ ڈلیوری بوائز کے پاس موجود برگرز اور کھانے کی دیگر اشیا بھی چھین لے گئے۔
پولیس کے مطابق چاروں وارداتیں 30 اور 31 دسمبر کی رات ہوئیں، الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
خیال رہے کہ فیصل آباد میں گزشتہ ڈھائی ماہ کے دوران فوڈ ڈلیوری بوائز کو لوٹنے کی 11 وارداتیں ہوچکی ہیں۔