05 ستمبر ، 2023
فیصل آباد میں ڈاکوؤں نے فوڈ ڈیلیوری بوائے کو بھی نہ بخشا اور اس سے سامان سمیت رقم بھی لوٹ کر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ڈاکو فوڈ ڈیلیوری بوائے سے 2کلو مٹن کڑاہی، نان اور سوفٹ ڈرنکس لوٹ کرلے گئے، اس کے علاوہ ڈاکوؤں نے ڈیلیوری بوائے سے 6900 روپے بھی چھین لیے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ واقعہ کا مقدمہ مدعی ادریس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے ڈی گراونڈ کےقریب آرڈر منگوایا، پھر سب لوٹ کر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق تین روز قبل پیش آنے والے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جب کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔