Time 04 جنوری ، 2025
کھیل

پاکستان کو بڑا دھچکا، صائم ایوب کئی ہفتوں کیلئے کرکٹ سے باہر

پاکستان کو بڑا دھچکا، صائم ایوب کئی ہفتوں کیلئے کرکٹ سے باہر
 صائم ایوب ٹیم کے ساتھ ہی رہیں گے اور ٹیسٹ ختم ہونے کے بعد ٹیم کے ساتھ وطن واپس آئیں گے/اسکرین گریب

کیپ ٹاؤن: پاکستان کے جارح مزاج اوپنر صائم ایوب دائیں ٹخنے میں فریکچر کے سبب کئی ہفتوں کے لیے کرکٹ سے باہر ہو گئے۔

 جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے  روز فیلڈنگ کے دوران صائم کا ٹخنہ مڑ گیا تھا جس کے بعد  انہیں اسپتال لے جایا گیا تھا۔

تاہم اب صائم ایوب کی ایم آر آئی رپورٹ میں فریکچر کی تصدیق ہو گئی ہے اور ڈاکٹرز نے انہیں 6 ہفتوں کے آرام کا مشورہ دیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ صائم ایوب ٹیم کے ساتھ ہی رہیں گے اور ٹیسٹ ختم ہونے کے بعد ٹیم کے ساتھ وطن واپس آئیں گے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقا نے کیپ ٹاؤن میں ہونے والے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن 4 وکٹوں کے نقصان پر 316 رنز بنالیے ہیں۔


مزید خبریں :