07 جنوری ، 2025
بالی وڈ سپر اسٹار گووند ارون آہوجا المعروف گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اور ان کے شوہر الگ الگ گھر میں رہتے ہیں۔
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران سنیتا آہوجا نے بتایا کہ وہ اور گووندا زیادہ تر الگ الگ گھر میں رہتے ہیں۔
گووندا کی اہلیہ نے علیحدہ رہنے کی وجہ دو گھروں کو بتایا۔
انہوں نے انٹرویو میں کہا کہ ہمارا فلیٹ اور ایک بنگلو آمنے سامنے ہی ہیں، فلیٹ میں میرا مندر ہے اور میں بچوں کے ساتھ رہتی ہوں جب کہ گووندا بنگلو میں رہتے ہیں۔
سنیتا نے بتایا کہ گووندا کو بولنا بہت پسند ہے، اسی لیے ان کی میٹنگز چلتی رہتی ہیں اور ان کا ملنا جلنا بھی بہت ہے، وہ ہمیشہ 10 سے 12 لوگوں کے ساتھ بیٹھے اور باتیں کرتے نظر آئیں گے۔
اداکار کی اہلیہ نے کہا کہ جب وہ شروع شروع میں گووندا سے ملیں تو وہ ایک ٹام بوائے کی طرح خاتون تھیں، یعنی وہ شارٹس وغیرہ پہنا کرتی تھیں جب کہ گووندا کافی پرانے خیالات کے شخص تھے، اسی لیے گووندا شروع میں پسند نہیں آئے۔
سنیتا نے مزید کہا کہ گووندا کو ہمیشہ سے ساڑھیاں پسند تھیں، وہ مجھے زبردستی ساڑھیاں پہناتے تھے جب کہ مجھے مغربی طرز کے لباس پسند تھے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ گووندا کو شادی کی پیشکش انہوں نے ہی کی تھی۔