Time 08 جنوری ، 2025
دلچسپ و عجیب

ویڈیو:گاؤں میں گھُسنے والے تیندوے کو ایک شخص نے دُم سے پکڑ لیا

بھارتی شہری  نے گاؤں میں گھُسنے والے تیندوےکو دُم سے پکڑ کر کئی لوگوں کی جانیں بچالیں جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹکا کے ضلع تمکورو کے گاؤں  میں ایک شخص کی تیندوے کو دُم سے پکڑنے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق تیندوا کئی روز سے گاؤں میں آزادانہ گھوم رہا تھا جس سے گاؤں والوں میں خوف و ہراس پھیلا ہوا تھا لیکن کوششوں کے باوجود تیندوے کو پکڑا نہیں جا سکا تھا تاہم دیہاتی شخص نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیندوے کو پکڑ کر ریسکیو اہلکاروں کے حوالے کردیا۔

وائرل ویڈیو  میں ریسکیو اہلکاروں اور دیہاتیوں کو  تیندوے کو پکڑنے کی کوشش کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے اور اسی دوران  آنند نامی شخص  تیزی سے تیندوے کے پیچھے جاکر  اسے دُم سے پکڑ لیتا ہے جس کے بعد اہلکار نے لوگوں کی مدد سے تیندوے کو درخت سے باندھ دیا۔

مزید خبریں :