Time 29 جنوری ، 2025
کاروبار

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس میں کمی

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس میں کمی
فوٹو: فائل

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں کمی دیکھی گئی۔

کاروبار کے اختتام پر اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 543 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 11 ہزار 487 پوائنٹس پر بند ہوا۔

حصص بازار میں آج 44.92 کروڑ شیئرز کے سودے 28.18 ارب روپے میں طے ہوئے ۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 32 ارب روپے کم ہوکر 13 ہزار 738  ارب روپے ہے۔

مزید خبریں :