Time 02 فروری ، 2025
دنیا

سوڈان میں باغی فورس کا ام درمان شہر کے بازار پر حملہ، 54 افراد ہلاک

سوڈان میں باغی فورس کا ام درمان شہر کے بازار پر حملہ، 54 افراد ہلاک
سوڈان میں اپریل 2023 سے سوڈانی فوج اور منحرف فوجی فورس آر ایس ایف کے درمیان لڑائی جاری ہے جس میں اب تک ہزاروں لوگ ہلاک ہوچکے ہیں/ فائل فوٹو

خرطوم: سوڈان میں باغی فوج ریپڈ سپورٹ فورس نے ایک بازار پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 54 افراد جاں بحق ہوگئے۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق باغی فوج  ریپڈ سپورٹ فورس (آر ایس ایف) نے  اُم درمان شہر کے بازار پر گولہ بارود سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں  54 افراد ہلاک اور 158 زخمی ہو گئے۔ 

ایک ہفتے قبل بھی سوڈان کے علاقے دارفور میں اسپتال پرڈرون حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 70 افراد ہلاک ہوگئے تھے اور اس حملے کا الزام بھی باغی فوج آر ایس ایف پر لگایا گیا تھا۔ 

واضح رہے  سوڈان میں اپریل 2023 سے سوڈانی فوج اور منحرف فوجی فورس آر ایس ایف کے درمیان لڑائی جاری ہے جس میں اب تک ہزاروں لوگ مارے جاچکے ہیں۔ 


مزید خبریں :