02 فروری ، 2025
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے مرید کے میں چھوٹے طیاروں کے لیے نیو والٹن ائیرپورٹ تیار کر لیا، ائیرپورٹ یکم فروری سے جنرل ایوی ایشن کے طیاروں کی پروازوں کے لیےکھول دیا گیا۔
نیو والٹن ائیرپورٹ کے آپریشنل ہونےکا نوٹم پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے جاری کردیا ہے۔
نیو والٹن ائیرپورٹ مریدکے فلائنگ اسکولز اور جنرل ایوی ایشن کے طیاروں کے لیے استعمال ہوگا۔
مریدکے ایروڈروم جنرل ایوی ایشن کو سپورٹ کرنےکے لیے قائم کیا گیا ہے۔ اس ائیرپورٹ پر پر صبح 9 تا شام 5 بجے تک جنرل ایوی ایشن کے طیاروں کی فلائنگ کی جاسکےگی، نجی طیارے رکھنے والے افراد بھی نیو والٹن ائیرپورٹ کی سہولت سے استفادہ کر سکیں گے۔
نیو والٹن ائیرپورٹ پر ابتدائی طور پر 5 ہینگر قائم کیے گئے ہیں، یہ ہینگرز فلائنگ اسکولز کو دیے جائیں گے۔
یاد رہے کہ لاہور کے پرانے والٹن ائیرپورٹ کو ختم کرکے تین سال قبل فلائنگ اسکولز کو مریدکے میں شفٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔