Time 03 فروری ، 2025
پاکستان

مظفر گڑھ: خاتون نے بھائیوں پر ہزاروں روپے مالیت کا گوبر چوری کرنے کا مقدمہ درج کرادیا

ضلع مظفرگڑھ کے قصبے رنگپورمیں خاتون نے بھینسوں کا گوبر چوری ہونے پرمقدمہ درج کرادیا۔

پولیس کے مطابق مقدمہ خاتون کے دو بھائیوں سمیت 7 افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ ملزمان نے 35 ہزار روپے کا گوبر چوری کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں نامزد ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے  جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق چوری شدہ گوبر بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

مزید خبریں :