Time 05 فروری ، 2025
انٹرٹینمنٹ

پہلی بیوی سے کوئی اعتراض نہیں، راکھی ڈوڈی خان کی دوسری بیوی بننے کیلئے تیار

پہلی بیوی سے کوئی اعتراض نہیں، راکھی ڈوڈی خان کی دوسری بیوی بننے کیلئے تیار
ڈوڈی خان دبئی میں ملنے آرہے ہیں، مجھے ڈوڈی خان پر بھروسہ ہے: بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت/ فائل فوٹو

بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت پاکستانی اداکار ڈوڈی خان کی دوسری بیوی بننے کیلئے تیار ہو گئیں۔  

راکھی ساونت نے آن لائن ایک پوڈ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی اور ڈوڈی خان کے درمیان تعلق سے متعلق گفتگو کی، دوران گفتگو میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ کی شادی ڈوڈوی خان سے جلد ہو رہی ہے، کیا آپ کو ڈوڈی خان پر بھروسہ ہے؟ 

اداکارہ نے کہا کہ ڈوڈی خان دبئی میں ملنے آرہے ہیں، مجھے ڈوڈی خان پر بھروسہ ہے کیونکہ ہم پچھلے ڈیڑھ سال سے دوست ہیں، تبھی انہوں نے مجھے شادی کیلئے پروپوز کیا ہے۔

کیا آپ پاکستان میں رہیں گی؟

راکھی ساونت نے جواب دیا کہ میں دبئی میں رہتی ہوں اور  بھارتی شہری ہوں، یہ ڈوڈی خان پر انحصار کرتا ہے وہ مجھے کہاں رکھنا چاہتے ہیں، جہاں میرا شوہر ہوگا میں وہیں رہوں گی۔

جب بھی ڈوڈی خان شادی کی بات کرتے ہیں تو بھارتی غصے میں کیوں آجاتے ہیں؟

اس سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کا میچ ہو یا ان کی کوئی فلم ریلیز ہونی ہو، ایسے ہی عوام غصے میں آجاتی ہے، مجھے ہمیشہ پاکستان سے پیار رہا ہے، محبت والی فلمیں بناتے ہیں، اصل زندگی میں محبت کیوں نہیں ہے۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے راکھی ساونت نے کہا کہ دبئی میں پاکستان اور بھارت والے آپس میں پیار کرتے ہیں اور شادیاں کرکے گھر بسا کے بیٹھے ہیں، میں بالی وڈ سے ہوں اور اگر پاکستانی سے شادی کروں تو ایک ہنگامہ ہو جاتا ہے، مجھے پاکستانی لڑکے پسند ہیں، نمازی ہیں اور اپنی بیویوں کو اچھی طرح رکھنا اور بیوی کی عزت کرنا جانتے ہیں۔

کیا آپ کو ڈوڈی خان کی پہلی بیوی سے کو مسئلہ تو نہیں؟

راکھی ساونت نے کہا کہ مجھے معلوم ہے ڈوڈی خان پہلے سے شادی شدہ ہیں، ان کی پہلی بیوی سے کوئی اعتراض نہیں ہے، اگر مجھے میرے حقوق ملے تو میرے لیے یہی کافی ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر ہماری لوو اسٹوری پر لوگ تنقید کرتے ہیں اور بولتے ہیں بھارت چھوڑ کر گئی تو واپس نہیں لیں گے، میں بھارت کی بیٹی ہوں، بھارت سے میرا تعلق ہمیشہ رہے گا۔


مزید خبریں :