05 فروری ، 2025
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئنز ٹرافی کی آن لائن ٹکٹس خریدنے والوں کے لیے اہم ہدایات جاری کردیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آئن لائن بک کرائے گئے ٹکٹس کو ٹی سی ایس کے ایکسپریس سینٹرز سے وصول کرنے کا عمل 7 فروری شام 4 بجے سے شروع ہوگا۔
پی سی بی کے مطابق جن شائقین آن لائن ٹکٹس بک کروائے ہیں وہ 7 فروری سے مقررہ ٹی سی ایس مراکز سے فزیکل ٹکٹس حاصل کرسکتے ہیں۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ آن لائن ٹکٹس بک کروانے والوں کے لیے بھی فزیکل ٹکٹس حاصل کرنا ضروری ہے، آن لائن ٹکٹ پر اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی اور اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے فزیکل ٹکٹ دکھانا لازمی ہوگا۔
پی سی بی کے مطابق ملک کے 13 شہروں میں 37 ٹی سی ایس مراکز سے فزیکل ٹکٹس حاصل کیے جاسکتے ہیں، فزیکل ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے ٹکٹ خریدنے والے کا اصل قومی شناختی کارڈ دکھانا ضروری ہوگا۔