Time 08 فروری ، 2025
کھیل

چیئرمین پی سی بی نے قذافی اسٹیڈیم کی تعمیرنو میں شریک مزدور سےکیا ہوا وعدہ پورا کردیا

چیئرمین پی سی بی نے قذافی اسٹیڈیم کی تعمیرنو میں شریک مزدور سےکیا ہوا وعدہ پورا کردیا
فوٹو: اسکرین شاٹ/ جیو نیوز

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم کی تعمیرنو میں حصہ لینے والے ایک نوجوان مزدور سےکیا ہوا وعدہ پورا کردیا۔

چیئرمین پی سی بی نے گزشتہ روز  قذافی اسٹیڈیم کی تعمیرنو  میں حصہ لینے والے مزدوروں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا تھا جس میں 1500 سے زائد مزدوروں  نے شرکت کی، کپتان قومی کرکٹ ٹیم محمد رضوان نے بھی ظہرانے میں شرکت کی تھی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے مزدوروں کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا اور ان کا شکریہ بھی ادا کیا، محسن نقوی نے ٹیبل پر جاکر فرداً فرداً مزدوروں  سے گفتگو کی اور ان کے مسائل بھی پوچھے۔

چیئرمین پی سی بی نے ٹک ٹاک کے بارے میں بھی گفتگو کی اور پوچھا کہ ٹک ٹاک بناتے ہو؟ اس اسٹیڈیم نے ہر بندےکو ٹک ٹاک پر مشہور کر دیا ہے، تمام افراد  نے محسن نقوی کے ساتھ بھی ٹک ٹاک بنائیں۔

ایک نوجوان مزدور نے محسن نقوی سے کہا ٹک ٹاک نہیں بناتا، میرے پاس موبائل نہیں ہے، جس پر چیئرمین پی سی بی نے اسے نیا موبائل لےکر دینےکا وعدہ کیا اور  وعدہ پورا بھی کردیا اور اسے نیا موبائل  دے دیا گیا۔

نوجوان کا کہنا ہے کہ محسن نقوی کا شکریہ کہ انہوں نے مجھے موبائل لے کر دیا اور میرے دل کی خواہش پوری کی۔

مزید خبریں :