Time 10 فروری ، 2025
پاکستان

ارسا میں سندھ کے نمائندےکو گن پوائنٹ پر نہروں کے منصوبے پر قائل کیا گیا، شرمیلافاروقی

ارسا میں سندھ کے نمائندےکو گن پوائنٹ پر نہروں کے منصوبے پر قائل کیا گیا، شرمیلافاروقی
فوٹو:@NAofPakistan

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس میں رکن پیپلزپارٹی شرمیلافاروقی نے دریائے سندھ سے نہریں نکالنےکا معاملہ ایوان میں اٹھادیا، ان کا کہنا تھا کہ انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) میں سندھ کے نمائندے کو گن پوائنٹ پر نہروں کے منصوبے پر قائل کیا گیا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے شرمیلا فاروقی کا کہنا تھا کہ سندھ کے بعض علاقوں میں مردے کو غسل دینے کے لیے بھی پانی دستیاب نہیں ہوتا، دریائے سندھ سے ناجائز  پانی  نکالا گیا  تو جنگ ہوگی۔

شرمیلافاروقی کا کہنا تھا کہ کسانوں سےگندم نہ خرید کر حکومت  نے پہلے ہی کسان کو مار دیا ہے، سندھ کےکسان کوپانی نہیں ملےگا تو وہ جیتے جی مرجائےگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ارسا میں سندھ کے نمائندےکو گن پوائنٹ پر نہروں کے منصوبے پر قائل کیا گیا۔

رکن پیپلزپارٹی کا مزید کہنا تھا کہ مشترکہ مفادات کونسل کا 11 ماہ  سےاجلاس نہیں بلایا گیا، مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلایا جائے۔

مزید خبریں :