Time 13 فروری ، 2025
دنیا

فون استعمال کرنے پر منع کیوں کیا؟ 15 سالہ لڑکی نے 20 ویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

فون استعمال کرنے پر منع کیوں کیا؟ 15 سالہ لڑکی نے 20 ویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی
میٹرک کی طالبہ اونتیکا ایک نجی اسکول میں زیر تعلیم تھی، سالانہ امتحانات سر پر تھے اور پڑھائی میں اس کے کم نمبر آرہے تھے/ فائل فوٹو

بھارت میں میٹرک کی طالبہ نے گھر والوں کی جانب سے موبائل فون استعمال نہ کرنے دینے پر خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بنگلورو شہر میں پیش آیا جہاں 10 ویں جماعت کی طالبہ 15 سالہ اونتیکا چوریسا نے گھر والوں کی جانب سے موبائل فون استعمال نہ کرنے دینے پر 20 ویں منزل سے چھلانگ لگائی۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اونتیکا ایک نجی اسکول میں زیر تعلیم تھی، سالانہ امتحانات سر پر تھے اور پڑھائی میں اس کے کم نمبر آرہے تھے، پڑھائی پر توجہ دینے کے بجائے وہ موبائل فون پر زیادہ وقت ضائع کرتی تھی جو اس کی والدہ کو پسند نہیں تھا۔

والدہ نے بیٹی کو فون کا استعمال کم کرنے پر زور دیا جو  اونتیکا کو ایک آنکھ نہ بھایا اور اس نے طیش میں آکر اپارٹمنٹ کی 20 ویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔

مزید خبریں :