Time 13 فروری ، 2025
کھیل

ریفلیکشنز انٹر اسکولز فٹبال چیمپئن شپ کراچی گرامر اسکول نے جیت لی

کراچی گرامر اسکول نے ریفلیکشنز انٹر اسکولز فٹبال چیمپئن شپ جیت لی۔

ریفلیکشنز انٹر اسکولز فٹبال چیمپئن شپ کے فائنل میں کراچی گرامر اسکول (کے جی ایس) نے میزبان ریفلیکشنز اسکول کو 1-2 سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی۔

میچ کا پہلا گول کے جی ایس کے میکائل عارفین نے شاندار انداز میں اسکور کیا،کے جی ایس نے میچ کے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور حریف ٹیم کو دباؤ میں رکھا۔

کے جی ایس کے کپتان ثناء اللہ خان نے اپنی شاندار قیادت اور صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف پہلا گول اسسٹ کیا بلکہ خود بھی فیصلہ کن گول کر کے ٹیم کو فتح دلائی۔ ان کی اس بہترین کارکردگی کے باعث انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

کے جی ایس کے مڈفیلڈر کریم علی عطا نے بھی اپنی شاندار کارکردگی سے سب کو متاثر کیا اور انہیں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا۔

مزید خبریں :