Time 15 فروری ، 2025
کھیل

انگلینڈکے اہم بیٹر فٹ قرار، چیمپئنز ٹرافی میں حصہ لیں گے

انگلینڈکے اہم بیٹر فٹ قرار، چیمپئنز ٹرافی میں حصہ لیں گے
 بین ڈکٹ بھارت کےخلاف تیسرے ون ڈے میں انجری کا شکار ہوئے تھے،فوٹو: فائل

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے انگلینڈکی کرکٹ ٹیم کے اہم بیٹر بین ڈکٹ فٹ قرار دے دیے گئے ہیں اور  وہ چیمپئنز ٹرافی میں حصہ لیں گے۔

انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق بین ڈکٹ بھارت کےخلاف تیسرے ون ڈے میں انجری کا شکار ہوئے تھے، بین ڈکٹ کی گروئن انجری کا اسکین کرایا گیا تھا، اسکین کے بعد بین ڈکٹ کی دستیابی اور فٹنس کی تصدیق کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم 18 فروری کوپاکستان پہنچےگی، انگلینڈ ٹیم 22 فروری کو  آسٹریلیا کےخلاف چیمپئنز ٹرافی کا پہلامیچ لاہور میں کھیلےگی۔

انگلش کرکٹ ٹیم کے نوجوان آل راؤنڈر جیکب بیتھل انجری کی وجہ سے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر  ہوگئے ہیں، وہ  بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار  ہوئے تھے، وہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے انگلش ٹیم کا حصہ تھے۔

 انگلینڈ نے جیکب بیتھل کی جگہ چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ میں ٹام بینٹن کو شامل کرلیا ہے۔ دائیں ہاتھ کے بیٹر ٹام بینٹن نے آخری مرتبہ 2020 میں ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلا تھا۔


مزید خبریں :