Time 18 فروری ، 2025
پاکستان

لعل شہباز قلندر کے مزار کے قریبی علاقوں سے 10 زائرین کی لاشیں برآمد

لعل شہباز قلندر  کے مزار کے قریبی علاقوں سے 10 زائرین کی لاشیں برآمد
لعل شہباز قلندر کے عرس کا سلسلہ جاری ہے جس کیلئے زائرین مختلف علاقوں سے مزار کا رخ کررہے ہیں/ فائل فوٹو

سیہون: لعل شہباز قلندر  کے مزار کے قریبی علاقوں سے 10 زائرین کی لاشیں برآمد ہوئیں۔

لعل شہباز قلندر کے عرس کا سلسلہ جاری ہے جس کیلئے زائرین مختلف علاقوں سے مزار کا رخ کررہے ہیں۔

ایدھی انچارج کے مطابق مزار کے قریبی علاقوں سے 10 زائرین کی لاشیں ملی ہیں اور تمام زائرین کی اموات طبعی طور پر ہوئی۔

ایدھی انچارج نے بتایا کہ تمام لاشیں 3 روز کے دوران ملیں جن میں سے اکثریت کا تعلق پنجاب سے ہے، اب تک 9 لاشیں ورثا کے حوالے کی جاچکی ہیں اور ایدھی سرد خانے میں صرف ایک لاش موجود ہے۔

مزید خبریں :