Time 21 فروری ، 2025
کھیل

کوہلی نے سابق کپتان اظہرالدین کا سب سے زیادہ کیچز کا ریکارڈ برابر کر دیا

کوہلی نے سابق کپتان اظہرالدین کا سب سے زیادہ کیچز کا ریکارڈ برابر کر دیا
کوہلی نے بنگلا دیش کے خلاف میچ کے دوران محمد شامی کی گیند پر جاکر علی کا کیچ کرکے یہ کارنامہ انجام دیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے بھارت کی جانب سے ون ڈے میں سب سے زیادہ کیچز کا سابق کپتان اظہر الدین کا ریکارڈ برابر کر دیا۔

ویرات کوہلی نے جمعرات کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بنگلا دیش کے خلاف میچ کے دوران 43 ویں اوور میں محمد شامی کی گیند پر جاکر علی کا کیچ کرکے یہ کارنامہ انجام دیا۔  

یہ کوہلی کا ون ڈے کرکٹ میں 156واں کیچ تھا، جس کے ساتھ وہ سابق کپتان محمد اظہرالدین کے برابر پہنچ گئے۔

 محمد اظہرالدین نے 334 ون ڈے میں 156 کیچز کیے تھے جبکہ کوہلی نے اتنے ہی کیچز 298 میچز میں کیے۔ 

بھارت کی جانب سے ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز کرنے کی فہرست میں اگلا نمبر  سابق کرکٹر سچن ٹنڈولکر کا ہے جنہوں نے اس فارمیٹ میں 140 کیچز کیے تھے۔

واضح رہے کہ ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز کا عالمی ریکارڈ سری لنکا کے سابق کپتان مہیلا جے وردھنے کے پاس ہے جنہوں نے 448 میچز میں 218 کیچز کیے۔


مزید خبریں :