Time 26 فروری ، 2025
پاکستان

مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان کا ریمانڈ نہ دینے والے اے ٹی سی جج کے اختیارات ختم کردیےگئے

کراچی: مصطفی عامرقتل کیس میں گرفتار ملزم ارمغان کا ریمانڈ نہ دینے کے معاملے پر  انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) کے منتظم جج کو تبدیل کردیا گیا۔

محکمہ داخلہ سندھ نے سندھ ہائی کورٹ کےاحکامات کے تناظر میں نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت 1 کے منتظم جج کے اختیارات ختم کردیے گئے۔

اے ٹی سی 1 کے منتظم جج کے اختیارات اےٹی سی 3 کے منتظم جج کو تفویض کردیے گئے۔

خیال رہےکہ مصطفی عامر قتل کیس کے ملزم  ارمغان کا اے ٹی سی 1 سے پولیس ریمانڈ نہ دینےکا معاملہ سامنے آیا تھا۔ اس ضمن میں وزیر داخلہ سندھ نے  سندھ ہائی کورٹ کو مکتوب ارسال کیا تھا۔


مزید خبریں :