27 فروری ، 2025
کراچی: پولیس نے مصطفیٰ قتل کیس کے ملزم ارمغان کی گرفتاری اور اسلحہ برآمدگی کی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔
کراچی پولیس کی جانب سے عدالت میں جمع رپورٹ میں بتایا گیا کہ مصطفیٰ عامر کی بازیابی کے لیے ملزم ارمغان کے گھر پر چھاپا مارا تھا، ملزم کی جانب سے دروازہ نہ کھولنے پر سرکاری موبائل کی ٹکر سے گیٹ کھولا اور پولیس بنگلے میں داخل ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق چھاپے کے دوران ملزم ارمغان نے پولیس پر جان سے مارنے کی نیت سے جدید اسلحے سے فائرنگ کی جس سے ڈی ایس پی احسن ذوالفقار اور کانسٹیبل محمد اقبال زخمی ہوئے۔
پولیس رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ملزم کو بلند آواز میں سرنڈر کا کہا جاتا رہا مگر وہ وقفے وقفے سے فائرنگ کرتا رہا، پولیس نے پیش قدمی کرتے ہوئے ملزم کو گھیرے میں لےکر گرفتار کیا، ملزم ارمغان سے جدید اسلحہ بھی برآمد کیا گیا تھا۔