28 فروری ، 2025
قومی کرکٹ ٹیم نے اگلے ہفتے نیوزی لینڈ روانہ ہونا ہے اور اس سے قبل ہی ہیڈ کوچ سے متعلق سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے عاقب جاوید کو چیمپئنز ٹرافی تک عبوری ہیڈ کوچ مقرر کیا تھا لیکن ماہرین، مبصرین اور شائقین سوال کررہے ہیں کیا ٹیم کی شرم ناک کارکردگی کے بعد انہیں عہدے میں توسیع دی جائے گی؟
اس حوالے سے پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم کے لیے نیا کوچ مقرر کیا جاسکتا ہے۔
یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ عاقب جاوید ایک دن پہلے پاکستانی کھلاڑیوں کا دفاع کرتے رہے جس پر انہیں سابق کرکٹرز کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا ہے۔
عاقب جاوید خود سلیکٹر کے عہدے پر کام نہیں کرنا چاہتے
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ عاقب جاوید خود سلیکٹر کے عہدے پر کام نہیں کرنا چاہتے ، انہیں چیمپئنز ٹرافی کے لیےعبوری ہیڈ کوچ بنایا گیا تھا ، ٹورنامنٹ پاکستان کے لیے ختم ہونے کےبعد عاقب جاوید ہیڈ کوچ بھی نہیں رہنا چاہتے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عاقب جاوید نیشنل اکیڈمی کے ڈائریکٹربننے چاہتےہیں ، نیشنل اکیڈمی کے موجودہ ڈائر یکٹر ندیم خان کا فرنچائز سے معاہدے ہوگیا ہے ، نیوزی لینڈ کے دورے پر پاکستان کے ساتھ فل ٹائم نیا ہیڈ کوچ مقرر کیا جائے گا ۔