Time 03 مارچ ، 2025
جرائم

کراچی: شہری کو سرعام تشدد کا نشانہ بنانیوالا شاہ زین مری اب تک گرفتار نہ ہوسکا

کراچی کے علاقے بوٹ بیسن پر جھگڑے کے دوران شہری کو  اسلحے کے زور پر سرعام تشدد کا نشانہ بنانے والے شاہ زین مری کو اب تک گرفتار نہ کیا جاسکا۔

19فروری کو  کراچی کے علاقے بوٹ بیسن پر شاہ زین مری اور ان کے سکیورٹی گارڈز کی جانب سے ایک شہری پر تشدد کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی تھی، فوٹیج میں شاہ زین مری کو اپنے سکیورٹی گارڈز کے ہمراہ شہری پر تشدد کرتے دیکھا گیا تھا۔

شہری پر تشدد کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

 تشدد میں ملوث شاہ زین کے 5 گارڈز کو عدالت نے دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا ہے جب کہ مرکزی ملزم بلوچستان فرار ہوگیا ہے۔

 سندھ پولیس کے مطابق بلوچستان حکومت سے ملزم کی گرفتاری کے لیے رابطہ  کیا ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق شاہ زین مری سے متعلق تفصیلات حاصل کی ہیں، شاہ زین مری کا روٹ پلان بھی حاصل کیا گیا ہے،گارڈز  سے ملنے والے اسلحے کے لائسنس کی تفصیلات چیک کی جارہی ہیں، شاہ زین مری کو جلدگرفتار کرلیا جائےگا۔


مزید خبریں :