07 مارچ ، 2025
بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار دھرمیندرا کی ذو معنی انسٹاگرام پوسٹ نے ان کے مداحوں کو پریشان کردیا۔
دھرمیندرا وہ اداکار ہیں جو سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں اور اس طرح وہ صارفین کے ساتھ جُڑے رہتے ہیں، اپنے روزمرہ کے معاملات ہوں یا کوئی اور بات، وہ لازمی مداحوں سے شیئر کرنا پسند کرتے ہیں۔
اب انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ بیٹھے کسی گہری سوچ میں گُم ہیں۔ مداحوں کو اس پوسٹ میں غیر معمولی چیز کیپشن لگا جس نے متعدد صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی۔
سینئر اداکار نے پوسٹ کے کیپشن پر تحریر کیا کہ 'دوریاں دلوں میں بڑھتی ہی جارہی ہیں، کب ملے گا چھٹکارا، ان غلط فہمیوں سے؟'
اپنے پسندیدہ لیجنڈ کا یہ کیپشن پڑھ کر مداح پریشان ہوگئے اور پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے درمیندرا کی خیریت بھی دریافت کی۔
کئی صارفین نے پوسٹ پر دل والے ایموجیز بنائے جب کہ اسی تصویر پر دھرمیندرا کے سب سے چھوٹے بیٹے اداکار بوبی دیول نے بھی کمنٹ کیا اور دل والے ایموجیز بناکر والد سے محبت کا اظہار کیا۔
اداکار نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان کا اس کیپشن کو لکھنے کے پیچھے کیا مقصد تھا۔