08 مارچ ، 2025
لاہور:کاہنہ میں جائیداد کے تنازع پر چھوٹے بھائی کے ہاتھوں زخمی ہونے والا بڑا بھائی اسپتال میں دم توڑ گیا۔
پولیس کے مطابق کاہنہ کے پانڈو کی گاؤں میں 4 دن قبل نبیل اور اس کے بھائی رضوان میں جائیداد کے تنازع پر جھگڑا ہوا تو رضوان کی فائرنگ سے نبیل زخمی ہوگیا۔
نبیل کو علاج کیلئے فوری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ 4 دن تک موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔
پولیس نے اقدام قتل کے مقدمے میں قتل کی دفعات شامل کرکے باپ فقیر حسین کو گرفتار کر لیا جب کہ ملزم رضوان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔