08 مارچ ، 2025
کراچی کے علاقے ایف بی ایریا بلاک 19 میں گھر کی دہلیز پر ڈاکوؤں نے ایک اور شہری کو لوٹ لیا۔
کراچی میں رمضان المبارک میں اسٹریٹ کرائم میں اضافہ ہو رہا ہے، لوٹ مار کا ایک اور واقعہ گزشتہ روز ایف بی ایریا بلاک 19 سے رپورٹ ہوا جہاں ڈاکوؤں نے شہری کو گھر کی دہلیز پر لوٹ لیا۔
لوٹ مار کی اس واردات کی سی سی ٹی وی جیو نیوز نے حاصل کرلی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان لوٹ مار کے بعد با آسانی فرار ہوگئے۔