Time 09 مارچ ، 2025
کھیل

روہت شرما نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

روہت شرما نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا
فوٹو: آئی سی سی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان  روہت شرما نے ایک اور بڑا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

دبئی میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر تیسری مرتبہ چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 روہت شرما کےکریئر کا ساتواں بڑا ٹائٹل ہے جس میں  پانچ یا زائد ٹیمیں شریک تھیں۔

اس کے علاوہ روہت شرما نے 2007 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، 2013 کی چیمپئنز ٹرافی اور 2016 کا ایشیا ٹی ٹوئنٹی کپ جیتا۔ 2018 اور 2023 کے ایشیا کپ بھی روہت شرما کی موجودگی میں بھارت جیتا جب کہ  روہت شرما 2024 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کا بھی حصہ تھے۔

بھارت کے رویندرا جڈیجا اور ویرات کوہلی نے چھ چھ مرتبہ پانچ یا زائد ٹیموں کا ٹورنامنٹ جیتا ہے۔

ان کے علاوہ دھونی، رکی پونٹنگ اور پاکستان کے سلیم ملک  اور  وسیم اکرم پانچ مرتبہ اہم ٹورنامنٹس جیت چکے ہیں۔


مزید خبریں :