Time 11 مارچ ، 2025
پاکستان

ٹیکس چوری کیخلاف کریک ڈاؤن کے بعد شوگر کارٹیلز نے اوپن مارکیٹ میں قیمت میں اضافے کا بندوبست کرلیا

ٹیکس چوری کیخلاف کریک ڈاؤن کے بعد شوگر کارٹیلز نے اوپن مارکیٹ میں قیمت میں اضافے کا بندوبست کرلیا
اگر شوگر مل مالکان نے اپنا رویہ ٹھیک نہ کیا تو بیرون ملک سے خام چینی درآمد کرنے پر غور کیا جائے، وزیراعظم کی ہدایت/ فائل فوٹو 

اسلام آباد: شوگر سیکٹر میں ٹیکس چوری کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد شوگر کارٹیلز نے مبینہ طور پر اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں اضافے کا بندوبست کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق شوگر سیکٹر میں ٹیکس چوری کے خلاف ایف بی آر کے کریک ڈاون کے ردعمل میں شوگر کارٹیلز نے مبینہ طور  پر اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں اضافے کا بندوبست کرچکی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شوگر کارٹیل کے اس اقدام پر وزیر اعظم نے متعلقہ وزارتوں کو ہدایت کی ہے کہ اگر شوگر مل مالکان نے اپنا رویہ ٹھیک نہ کیا تو بیرون ملک سے خام چینی درآمد کرنے پر غور کیا جائے۔ 

وزیر اعظم شہباز شریف شوگر سیکٹر میں ٹیکس چوری کیخلاف ایف بی آر کے کریک ڈاون کا جائزہ لے رہے ہیں جبکہ حکام نے شوگر انڈسٹری میں ٹیکس چوری کیخلاف کریک ڈاون تیز کر دیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق نئے مانیٹرنگ اینڈ انفورسمنٹ سسٹم کے بعد شوگر سیکٹر میں ٹیکس وصولیوں میں 54 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوری اور فروری 2025 میں شوگر سیکٹرسےٹیکس کی مد میں 24 ارب روپے جمع ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران ٹیکس کی مد میں 15 ارب روپے جمع ہوئے تھے۔

مزید خبریں :