12 مارچ ، 2025
ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے لیجنڈ فاسٹ بولر اینڈی رابرٹس نے آئی سی سی کو انڈین کرکٹ بورڈ قرار دیدیا۔
اینڈی رابرٹس نے انڈیا کو فائدہ پہنچانے پر کہا کہ بھارت کو گزشتہ برس ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں بھی فائدہ تھا، انڈیا کو پہلے سے علم تھا کہ اس نے سیمی فائنل کہاں کھیلنا ہے۔
انہوں نے کہا چیمپئنز ٹرافی کے دوران انڈیا نے ٹریول نہیں کیا اور یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ ٹورنامنٹ میں کوئی سفر ہی نہ کرے۔
اینڈی رابرٹس کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کا مطلب انڈین کرکٹ بورڈ ہے، انڈیا ہر بات کا حکم دیتا ہے، اگر کل انڈیا کہتا ہے کہ سنو اب نو بال اور وائیڈبال نہیں ہونے چاہئیں تو آئی سی سی اس کا راستہ نکال لے گی۔
انہوں نے مزید کہا انڈیا سب کچھ حاصل نہیں کر سکتا ، آئی سی سی کو چاہیے کو وہ انڈیا کو انکار کرے۔