Time 18 مارچ ، 2025
جرائم

شیخوپورہ سے اغواء کی جانے والی ماں بیٹیاں لاہور سے بازیاب

شیخوپورہ سے اغواء کی جانے والی ماں بیٹیاں لاہور سے بازیاب
مغوی خاتون ثناء نے الزام عائد کیا کہ ملزم طارق اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا/ فائل فوٹو

شیخوپورہ: نواحی علاقے شرقپور میں پولیس نے اغوا کی جانے والی ماں اور اس کی 2 بیٹیوں کو لاہور سے بحفاظت بازیاب کرا لیا۔

ڈی پی او بلال ظفر کے مطابق شرقپور کے علاقے مہتمم شریف سے ملزم طارق نے خاتون ثناء اور اس کی بیٹیوں کو گھر سے اغوا کیا۔

انہوں نے کہا کہ اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کرکے مغوی خواتین کو لاہور سے بازیاب کرا کر ملزم طارق کو گرفتار کر لیا۔

ادھر مغوی خاتون ثناء نے الزام عائد کیا کہ ملزم طارق اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔

 ڈی پی او بلال ظفر شیخ کا کہنا تھا کہ دوران تفتیش انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

مزید خبریں :