Time 20 فروری ، 2025
جرائم

کراچی: آن لائن ایپ کے ذریعے لڑکا اغوا، ملزمان بدفعلی کے بعد چھوڑ کر فرار

کراچی: آن لائن ایپ کے ذریعے لڑکا اغوا، ملزمان بدفعلی کے بعد چھوڑ کر فرار
اویس نامی شہری نے ایپ پر میری معلومات لےکر مجھ سے دوستی کی اور اویس نے خود کو میری یونیورسٹی کا طالب علم ہی ظاہر کیا تھا: متاثرہ نوجوان/ فائل فوٹو

کراچی: منگھو پیر میں آن لان ایپلی کیشن کا استعمال نوجوان کو مہنگا پڑگیا۔

ذرائع کے مطابق منگھوپیر میں پولیس افسر کے بھتیجے کی مبینہ شارٹ ٹرم کڈنیپنگ اور بدفعلی کا واقعہ سامنے آیا ہے جس کا مقدمہ نوجوان کی مدعیت میں تھانہ منگھوپیر میں درج کرلیا گیا ہے۔

متاثرہ نوجوان کا بتانا ہے کہ اویس نامی شہری نے ایپ پر میری معلومات لےکر مجھ سے دوستی کی اور اویس نے خود کو میری یونیورسٹی کا طالب علم ہی ظاہر کیا تھا۔

متن کے مطابق متاثرہ نوجوان نے بتایا کہ اویس نے مجھے ملنے کے بہانے بلایا اور دوست کے ساتھ مل کر اغواکرلیا جس کے بعد  نشہ آور چیز اور اسپرے کے ذریعے مجھے مدہوش کردیاگیا۔

نوجوان کا مقدمے میں مؤقف ہے کہ ملزمان نے غیر اخلاقی کام کرایا اور ویڈیو بنالی اور پھر ویڈیو اپ لوڈ کرنے کی دھمکی دےکر مجھ سے رقم مانگی گئی، رات تک رقم دینے کی یقین دہانی پر ملزمان مجھے سرجانی کے قریب اندھیرے میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

 دوسری جانب پولیس کا بتانا ہے کہ متاثرہ  لڑکا میڈیکل کرانے کیلئے تیار نہیں ہے۔

مزید خبریں :