Time 18 مارچ ، 2025
جرائم

مصطفیٰ عامر قتل کیس: ملزم ارمغان کا والد سے ملاقات اور والد کے دیے نئے وکیل کو ماننے سے انکار

کراچی: مصطفیٰ عامر قتل کیس میں  عدالت نے ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں 24 مارچ تک توسیع کردی۔

کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں مصطفیٰ عامر قتل کیس کی سماعت ہوئی۔وکیل صفائی کی استدعا پر ملزم کے والدین کو کمرۂ عدالت میں داخلے کی اجازت دی گئی۔

دوران سماعت ملزم کے والد نے کمرہ عدالت میں شور شرابا کیا جس پر ملزم ارمغان کے والد کو پولیس اہلکار کھینچ کر باہر لے گئے۔

سماعت کے دوران ملزم ارمغان نے  اپنے والد سے ملاقات اور والد کی جانب سے دیے گئے نئے وکیل کو ماننےسےانکار کردیا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر پیشرفت رپورٹ طلب کی ہے۔


مزید خبریں :