Time 23 مارچ ، 2025
دنیا

ماں کی بیماری اور مالی حالت سے تنگ شخص کی والدہ کو جان سے مارنے کی کوشش کے بعد خودکشی

ماں کی بیماری اور مالی حالت سے تنگ شخص کی والدہ کو جان سے مارنے کی کوشش کے بعد خودکشی
کیرالہ سے تعلق رکھنے والے 35 سالہ رنجیت نے اپنی 58 سالہ ماں سجتا کو گلا گھونٹ کر مارنے کی کوشش کی/ فوٹو بھارتی میڈیا

بھارت میں ایک بیٹے نے اپنی ماں کی بیماری اور مالی حالات سے تنگ آکر اپنی والدہ کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ میں سے تعلق رکھنے والے 35 سالہ رنجیت نے اپنی 58 سالہ ماں سجتا کو گلا گھونٹ کر مارنے کی کوشش کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رنجیت  کے مالی حالات بھی خراب تھے اور اس کی والدہ کی صحت بھی بگڑتی جارہی تھی جس کی وجہ سے اس نے تنگ آکر انتہائی قدم اٹھایا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ رنجیت اور اس کی ماں نے جمعہ کی رات کو اضافی ادوایات کا استعمال کیا جس کے بعد اس نے اپنی والدہ کو  چادر سے گلا گھونٹنے کی کوشش کی، جس پر اس نے سمجھا کہ اس کی ماں مر گئی اور پھر اس نے بھی خودکشی کرلی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کا علم تب ہوا جب بجلی والے بل کی ادائیگی کا معلوم کرنے ان کے گھر پر آئے اور خاتون کی حالت دیکھ کر اسے فوری اسپتال منتقل کیا جہاں خاتون کا علاج جاری ہے۔

مزید خبریں :