25 مارچ ، 2025
کراچی: قائد آباد مجید کالونی کے قریب گزشتہ روز ہونے والے ٹریفک حادثے کامقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے ٹریفک حادثے کے مقدمے میں غفلت اور لاپرواہی کی دفعات شامل کی گئی ہیں جب کہ ڈرائیورکو بھی گرفتار کرکےٹریلر کو تحویل میں لےلیا گیا ہے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والامتوفی آصف 4 بچوں کا باپ اور ڈیکوریشن کا کام کرتا تھا۔
واضح رہے گزشتہ روز قائد آباد ملیر ہالٹ کے قریب واٹر ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے حاملہ خاتون شوہر سمیت جاں بحق ہوگئی جب کہ جنم لینے والا نومولود بھی دم توڑ گیا۔
دوسری جانب اس سال ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 215 ہوگئی، یکم جنوری سے اب تک ہیوی ٹریفک سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 69 ہوچکی ہے۔