Time 26 مارچ ، 2025
کاروبار

ترقی پذیر ممالک کو زیادہ محصولات اورتجارتی پابندیاں عالمی معیشت میں شامل ہونے سے روکتی ہیں: وزیر خزانہ

ترقی پذیر ممالک کو زیادہ محصولات اورتجارتی پابندیاں عالمی معیشت میں شامل ہونے سے روکتی ہیں: وزیر خزانہ
دنیا کو مل کر ایک کثیر الجہتی، پائیدار اور جدت پر مبنی عالمی معیشت کی تعمیر کرنی چاہیے: محمد اورنگزیب/فوٹوفائل

وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ترقی پذیر ممالک کو زیادہ محصولات اور تجارتی پابندیوں کا سامنا  انہیں عالمی معیشت میں شامل ہونے سے روکتا ہے۔

 وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے   بواؤ فورم برائے ایشیا سالانہ کانفرنس 2025 سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرضوں کی معافی، مالیاتی انصاف کے حصول کے لیے جی 20 اور آئی ایم ایف کو خود مختار قرض کے نظام کو دوبارہ ترتیب دینا چاہیے۔

وزیر خزانہ سینیٹر  محمد اورنگزیب کے مطابق  حکومتوں اور بین الاقوامی اداروں کو ڈیجیٹل شمولیت کی حمایت کےلیےعالمی سطح پر اے آئی  اور  فِن ٹیک فنڈز قائم کرنے چاہئیں۔

انھوں نے کہا کہ ترقی پذیر معیشت کےطور  پر پاکستان کو مستقل تجارتی عدم توازن، بیرونی قرضوں کا دباؤ اور مالیاتی رسائی کی کمی کا سامنا ہے جبکہ  ترقی پذیر ممالک کو زیادہ محصولات اورتجارتی پابندیوں کا سامنا ہے یہی چیزیں انہیں  عالمی معیشت میں شامل ہونے سے روکتی ہیں۔

 سینیٹر محمد اورنگزیب  نے مزید کہا کہ دنیا کو مل کر ایک کثیر الجہتی، پائیدار اور جدت پر مبنی عالمی معیشت کی تعمیر کرنی چاہیے، ایسی معیشت جو تمام ممالک کو ترقی اور خوشحالی کے مواقع فراہم کرے۔


مزید خبریں :