Time 29 مارچ ، 2025
پاکستان

کراچی: کورنگی کریک میں خوفناک آتشزدگی کی وجہ سامنے آگئی

کراچی کے علاقے کورنگی کریک پر گڑھے میں لگنے والی خوفناک آتشزدگی کی وجہ سامنے آگئی۔

تیل وگیس ماہرین کا کہنا ہے کہ کورنگی کریک میں آگ گیس کے زیر  زمین ذخیرے میں لگی ہوگی، یہ کم گہرائی میں موجود گیس کا چھوٹا ذخیرہ ہو سکتا ہے۔

سی ای او کنسٹرکشن کمپنی کا کہنا ہے ہم نے 1200 فٹ تک گہرائی میں کھدائی کی تھی، ہم نے مٹی کی ٹیسٹنگ کروائی تھی،گیس موجودگی کی رپورٹ نہیں تھی، کھدائی بورنگ کے پانی کیلئے کی گئی تھی۔

دوسری جانب چیف فائر افسر محمد ہمایوں کا کہنا ہے رات گئے آگ لگی تو فائربریگیڈ کی گاڑیاں پہنچائی گئیں، پانی کاچھڑکاؤ، مٹی اور ریت کا استعمال روک دیا ہے۔

محمد ہمایوں کا کہنا ہے آگ لگنے کی جگہ سے پانی اور ریت سمیت مختلف نمونے لیے جا رہے ہیں، ٹیسٹ کے رزلٹ کے بعد معلوم ہوگا کہ کونسی گیس ہے، رزلٹ میں 2 سے 3 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

چیف فائر افسر کا کہنا ہے یہاں گیس لائن ہے یاگیس پاکٹ حتمی طورپر کچھ نہیں کہا جا سکتا، مختلف اداروں کیساتھ مل کر آگ بجھانے کی حکمت عملی بنا رہے ہیں، کھدائی کے دوران رات گئے اچانک آگ لگی تھی۔

مزید خبریں :