01 اپریل ، 2025
راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ جنید اکبرکی طرف سے کی گئی تعیناتیوں کو فوری واپس لیا جائے۔
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعدگفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ انہوں نے بانی پی ٹی آئی کو مانسہرہ کی کرپشن کے معاملات کا بتایا۔
اعظم سواتی نے کہا کہ انہوں نے بانی پی ٹی آئی کو پنجاب کے معاملات پر بریف کیا اور بتایا کہ وہاں عالیہ حمزہ کا راستہ روکا جارہا ہے۔
سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ اعظم سواتی کی بات پر جنید اکبر سے بات کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اگرکوئی مسئلہ ہے تو اس پربھی گفتگو ہوسکتی ہے، پارٹی میں کوئی لڑائی نہیں، چھوٹے موٹے معاملات چلتے رہتے ہیں۔