Time 03 اپریل ، 2025
کاروبار

آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے کل سے پاکستان کا دورہ کریگی

آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے کل سے پاکستان کا دورہ کریگی
وفد آئندہ ٹیکس، ریونیو اقدامات ، اخراجات پر کنٹرول اور دیگرترقیاتی اخراجات کے بجٹ کے حوالے سے پاکستانی حکام کے ساتھ مذاکرات کرے گا: ذرائع/ فائل فوٹو

اسلام آباد: آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان کا دورہ کرے گی۔

مالی سال 26-2025 کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں آئی ایم ایف کا وفد کل سے پاکستان کے دورے پر آئے گا۔

ذرائع کے مطابق وفد آئندہ مالی سال کے بجٹ بشمول ٹیکس ریونیو اقدامات، اخراجات پر کنٹرول اور دیگر ترقیاتی اخراجات کے بجٹ کے حوالے سے پاکستانی حکام کے ساتھ مذاکرات کرے گا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیا جائے گا اور اس سے قبل بجٹ کو حتمی شکل دینے کےلیے آئی ایم ایف کی ٹیم پاکستانی حکام سے مل کر تجاویز تیار کرے گی۔


مزید خبریں :