Time 09 اپریل ، 2025
انٹرٹینمنٹ

شادی کے 38 سال بعد طلاق کی خبریں، گووندا کی اہلیہ پھر بول پڑیں

شادی کے 38 سال بعد طلاق کی خبریں، گووندا کی اہلیہ پھر بول پڑیں
گووندا اور سنیتا آہوجا کو ایک ساتھ 38 سال گزر چکے ہیں، تقریباً 4 دہائیوں سے رشتہ ازدواج میں منسلک جوڑے سے متعلق فروری سے علیحدگی کی خبریں سرگرم ہیں__فوٹو: فائل

بالی وڈ کے معروف اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے طلاق کے حوالے سے زیرِ گردش خبروں پر ایک بار پھر لب کشائی کی ہے۔

گووندا اور سنیتا آہوجا کو ایک ساتھ 38 سال گزر چکے ہیں، تقریباً 4 دہائیوں سے رشتہ ازدواج میں منسلک جوڑے سے متعلق فروری سے علیحدگی کی خبریں سرگرم ہیں۔

اب ان گردش کرنے والی خبروں پر سنیتا آہوجا نے ردعمل ظاہر کیا ہے۔

بھارتی میڈٰیا کی رپورٹس کے مطابق سنیتا آہوجا نے مداحوں کو مشورہ دیا ہے کہ کسی بھی بات پر اس وقت تک یقین نہ کریں جب تک کہ میں یا گووندا خود کچھ نہ کہیں کیونکہ لوگ کچھ بھی بولتے ہیں۔

خیال رہے کہ رواں سال فروری سے خبریں سامنے آ رہی تھیں کہ گووندا اور سنیتا آہوجا نے شادی کے 38 سال بعد طلاق کے لیے درخواست دائر کی ہے۔

گووندا کے وکیل للت بندل نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ سنیتا آہوجا نے طلاق کے لیے درخواست دائر کی تھی۔

بعد ازاں انہوں نے کہا تھا کہ گووندا اور سنیتا اب دوبارہ ایک ساتھ ہیں۔

مزید خبریں :