Time 09 اپریل ، 2025
سائنس و ٹیکنالوجی

جی میل کا ہیلپ می رائٹ اے ٹول پہلے سے زیادہ بہتر بنا دیا گیا

جی میل کا ہیلپ می رائٹ اے ٹول پہلے سے زیادہ بہتر بنا دیا گیا
کمپنی کی جانب سے اس کا اعلان کیا گیا / فائل فوٹو

گوگل نے اگست 2024 میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ماڈل جیمنائی پر مبنی ہیلپ می رائٹ نامی فیچر متعارف کرایا تھا۔

اس فیچر کا مقصد جی میل صارفین کو ای میلز تحریر کرنے میں مدد فراہم کرنا تھا۔

ہیلپ می رائٹ فیچر کے ذریعے صارفین محض ایک کلک پر نئے ای میل ڈرافٹس بنا سکتے ہیں۔

اگر آپ شروع سے آخر تک ای میل تحریر کرنا چاہتے ہیں تو بھی جیمنائی ٹولز سے آپ ایسا کرسکتے ہیں ، بس اے آئی ماڈل کو آپ نے چند الفاظ فراہم کرنا ہوتے ہیں۔

اب گوگل کی جانب سے ہیلپ می رائٹ میں مزید زبانوں کی سپورٹ کا اضافہ کیا جا رہا ہے، جس سے صارفین کے لیے اپنی مادری زبانوں میں ای میل تحریر کرنا آسان ہو جائے گا۔

اب تک یہ فیچر صرف انگلش، اسپینش اور پرتگیز زبانوں میں کام کرتا تھا۔

گوگل کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ اب یہ فیچر جاپانی اور کورین زبانوں میں بھی کام کرے گا جبکہ فرنچ، جرمن اور اٹالین زبانوں کی سپورٹ بھی دستیاب ہوگی۔

اس فیچر سے مختلف زبانوں میں ای میل ڈرافٹ تحریر کرنا ممکن ہو جائے گا یا وہ اے آئی اسسٹنٹ کو استعمال کرکے ای میلز کو زیادہ بہتر بناسکیں گے۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے آپ کو اپنے ڈرافٹ کا آغاز کم از کم 12 الفاظ سے کرنا ہوگا جس کے بعد پالش آپشن نظر آئے گا۔

مزید خبریں :