12 اپریل ، 2025
بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور نے ایک مضحکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے شوہر سیف علی خان کو ان کی خوبصورتی کیلئے قصوروار ٹھہرادیا۔
بیبو نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی اور شوہر سیف علی خان کی چند تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے یہ مضحکہ خیز انکشاف کیا۔
تصاویر میں کرینہ کپور کو بطور پولیس کردار مہرون شرٹ، بلیک پینٹ اور بلیک شوز پہنے صوفے پر بیٹھے پوز دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔
تصاویر میں اگلی تصویر سیف علی خان کی گھڑ سواری کی ہیں جب کہ آخری تصویر بھی سیف کے کلوزاپ کی ہے۔
تصاویر کے کیپشن میں کرینہ نے لکھا کہ ’ ایک پولیس اہلکار کا کردار ادا کیا جس دوران اپنے شوہر کو اس کی خوبصورتی کیلئے قصوروار پایا‘۔
اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ ’ایک ہی دن میں ہم نے مختلف سیٹ، مختلف شہر وں میں بہت محنت سے کام کیا جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں‘۔
یاد رہے کہ رواں برس 16 جنوری کو رات 3 بجے کے قریب سیف علی خان کے ممبئی کے باندرا والے گھر میں ڈکیتی کی کوشش کی گئی تھی جسے اداکار نے مزاحمت کرکے ناکام بنادیا تھا۔
مزاحمت کے دوران سیف علی خان پر چاقو سے حملہ کیا گیا جس سے انہیں 6 زخم آئے جن میں سے 2 کافی گہرے تھے، اداکار کو کئی روز اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد ڈسچارج کیا گیا تھا۔