Time 15 اپریل ، 2025
پاکستان

وفاقی وزیر احسن اقبال کا حیدر آباد سکھر موٹر وے رواں سال شروع کرنے کا وعدہ

وفاقی وزیر احسن اقبال کا حیدر آباد سکھر موٹر وے رواں سال شروع کرنے کا وعدہ
وفاقی وزیراحسن اقبال پیر کو پاکستان بزنس کونسل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے  ہوئے—فوٹو: پی آئی ڈی

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے حیدر آباد سکھر موٹر وے اسی سال شروع کرنے کا وعدہ کر لیا۔

 پیر کو وفاقی وزیراحسن اقبال نے کراچی میں پاکستان بزنس کونسل میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا اور 3 سال میں یہ مکمل ہوجائے گی جبکہ کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے سکھر حیدرآباد موٹر وے روکی، جس کے باعث اب لاگت دگنی ہو گئی۔

احسن اقبال نے کہا کہ کراچی سائٹ ایریا کیلئے 5 ارب روپے کا منصوبہ منظور کیا ہے، 125 ارب روپے کے K4 منصوبے کےلیے 100 فیصد فنڈ مہیا کررہےہیں، ملک کی ترقی کیلئے سیاسی استحکام اور پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ یکم اپریل 2022 کو پاکستان ڈیفالٹ کر چکا تھا، ہم قلیل مدت میں ملک کو واپس پٹری پر لائے ہیں۔


مزید خبریں :