Time 18 اپریل ، 2025
سائنس و ٹیکنالوجی

انسٹا گرام میں دوستوں کے ساتھ ریلز شیئر کرنے کیلئے ایک نیا فیچر بلینڈ متعارف

انسٹا گرام میں دوستوں کے ساتھ ریلز شیئر کرنے کیلئے ایک نیا فیچر بلینڈ متعارف
کمپنی نے اس فیچر کا اعلان کیا / فائل فوٹو

میٹا نے اپنی فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام میں ایک نیا فیچر بلینڈ متعارف کرا دیا ہے۔

اس نئے فیچر سے صارفین اپنے دوستوں کے ساتھ میسج میں ریلز فیڈ شیئر کرسکیں گے۔

اب ون آن ون چیٹ ہو یا گروپ چیٹ ہو، آپ ڈائریکٹ میسج میں دوستوں کو بلینڈ کے لیے مدعو کرسکتے ہیں۔

اس فیچر کے تحت انسٹا گرام کی جانب سے مختلف ریلز کو سجیسٹ کیا جائے گا جن کا انتخاب آپ اور آپ کے دوستوں کی پسند کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا۔

انسٹا گرام کی جانب سے ان سجیسٹ کی گئی ریلز کو روزانہ تبدیل کیا جائے گا۔

بنیادی طور پر یہ ریلز کے لیے ایک شیئر فیڈ ہوگی۔

کمپنی کے مطابق اس فیچر کو صارفین کے لیے متعارف کرانے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

فیچر استعمال کرنے کا طریقہ

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے پہلے ڈائریکٹ میسج میں جائیں اور ون آن ون یا گروپ چیٹ کو اوپن کریں۔

وہاں آپ کو ایک نیا بلینڈ آئیکون نظر آئے گا جس پر کلک کرکے آپ بلینڈ فیڈ کو دوستوں کے ساتھ شیئر کرسکیں گے۔

انسٹا گرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے بتایا کہ یہ صارفین کے لیے ایک نیا ذریعہ ہے جس سے وہ اپنی دلچسپیوں کو صارفین کے ساتھ شیئر کرسکیں گے۔

ہر چیٹ کے لیے بلینڈ کے تحت سجیسٹ کی جانے والی ریلز مختلف ہوں گی کیونکہ ہر فرد کی پسند مختلف ہوتی ہے۔

مزید خبریں :