Time 14 مئی ، 2025
پاکستان

وفاقی حکومت نے بھارتی حملوں سے نقصانات کی رپورٹ تیارکرنےکی ہدایت کردی

وفاقی حکومت نے بھارتی حملوں سے نقصانات کی رپورٹ تیارکرنےکی ہدایت کردی
وزیراعظم سیکرٹریٹ نے چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور آزادکشمیر حکومت کو رپورٹ دینے کی ہدایت کی ہے/ فوٹو انٹرنیٹ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بھارتی حملوں سے نقصانات کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ تیارکرنےکی ہدایت کردی۔ 

ذرائع کے مطابق وزیراعظم سیکرٹریٹ نے  چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور آزادکشمیر حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وہ  بھارتی حملوں سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات پر رپورٹ تیار کرکے بھجوائیں۔

ذرائع کے مطابق نقصانات پر مبنی رپورٹ ضلعی ڈپٹی کمشنروں سے تیارکرانے کی ہدایت کی گئی ہے جس میں سول انفرااسٹرکچر،گھروں، تعلیمی اداروں اور اسپتالوں کو ہونے والے نقصان کی تفصیلات اکٹھی کی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں انسانی جانوں کوپہنچے والے نقصانات کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق بھارتی حملوں سےنقصان کی تفصیلات قومی اوربین الاقومی اداروں کو فراہم کی جائیں گی جب کہ رپورٹ کی روشنی میں بحالی کے کاموں کی منصوبہ بندی کی جائے گی۔


مزید خبریں :