Time 15 مئی ، 2025
انٹرٹینمنٹ

بھارت کے ساتھ جنگ سے اسلام کا بول بالا ہوا: جاوید شیخ

بھارت کے ساتھ جنگ سے اسلام کا بول بالا ہوا: جاوید شیخ
پورے پاکستان کو کامیابی پر بہت مبارک باد ہو، پاکستانی افواج نے دل خوش کردیا ہے: بہروز سبزواری/ فائل فوٹو

پاکستانی کے سینئر اداکار جاوید شیخ اور بہروز سبزواری نے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر خوشی کا اظہار کیا۔

سینئر اداکار بہروز سبزواری نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے بھارت کی شکست اور پاکستانی کی کامیابی کا جشن منایا۔

بہروز سبزواری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پورے پاکستان کو کامیابی پر بہت مبارک باد ہو، پاکستانی افواج نے دل خوش کردیا ہے۔

انہوں نے بھارت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی فلمی دنیا میں بہت دم ہے اور مجھے یہ لگتا ہے کہ بھارت کے سارے لوگ چاہے وہ ان کے سیاستدان ہوں یا افواج یا پھر اداکار، وہ سب فلمی دنیا میں رہتے ہیں لیکن ہماری پاک افواج نے ان کو حقیقت بتادی۔

پروگرام میں شریک اداکار جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ کافی عرصے سے پوری قوم کو متحد کرنے کی کوشش کی جارہی تھی، پوری قوم کا جذبہ دیکھا گیا ہے، بھارت نے پاکستان کو کم سمجھا اور وہ بلوچستان اور گلگت بلتستان کو لینے کے منصوبے بنا بیٹھا تھا، اس میں کوئی شک نہیں بھارت ایک بڑی طاقت ہے لیکن اللہ تعالیٰ نے ہم پر کرم کیا،  ہم اپنی افواج اور چین کو مدد کرنے پر سلیوٹ پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے ساتھ جنگ سے اسلام کا بول بالا ہوا، بھارت کے ساتھ اسرائیل اور اس کی ٹیکنالوجی تھی جو پاکستان کو ختم کرنا چاہتا تھا، سب مسلمانوں کو اسرائیل پر غصہ تھا لیکن پاکستان نے ان کو شکست دے دی ہے تو مختلف مسلم ممالک پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوگئے۔

مزید خبریں :