20 مئی ، 2025
بھارت میں کرایہ نہ دینے پر شروع ہونیوالے جھگڑے کے دوران مکان مالک نے نے 45 سالہ خاتون کی انگلی چباڈالی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق افسوسناک واقعہ حیدر آباد میں پیش آیا جس کے بعد ہیمنتھ نامی شخص کو خاتون کرائے دار سے جھگڑے کے دوران اس کی انگلی چبا ڈالنے کے جرم میں گرفتار کرلیا گیا۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 26 سالہ سیلز ایگزیکٹو ہیمنتھ اور ان کی اہلیہ مماتھا چند ماہ قبل اپنا کرائے کا گھر چھوڑ کر دوسرے گھر میں منتقل ہوگئے تھے جس کے بعد جوڑے نے اپنے مکان مالک کو سپریا نامی خاتون کو گھر دینے کی سفارش کی تھی۔
سپریا مئی میں کرائے کے گھر میں منتقل ہوئی لیکن چند ہی روز بعدانہوں نے کرایہ ادا کیے بغیر گھر خالی کر دیا،ہیمنتھ اور اس کی اہلیہ کرایہ لینے کی غرض سے سپریا کے نئے ٹھکانے پہنچے جہاں بحث کے دوران ہیمنتھ، اس کی اہلیہ اور سپریا کے درمیان جھگڑا شروع ہوگیا، لڑائی کے دوران ہیمنتھ نے سپریا کی انگلی چبا ڈالی۔
سپریا کی بیٹی نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ ’جھگڑے کے دوران جب میری ماں کا ہاتھ ہیمنتھ کے چہرے پر لگا تو انہوں نے سپریا کی دائیں شہادت کی انگلی کا ایک حصہ چبا ڈالا ‘۔