کھیل

پاکستان کے اشعب عرفان ساؤتھ آسٹریلین اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے

پاکستان کے اشعب عرفان ساؤتھ آسٹریلین اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے
فوٹو: اشعب عرفان فائل

پاکستان کے اشعب عرفان ساؤتھ آسٹریلین اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے۔

ایڈیلیڈ میں جاری ساؤتھ آسٹریلین اسکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں اشعب عرفان نے ہم وطن حمزہ خان کو 0-3سے شکست دی۔

ٹاپ سیڈ اشعب عرفان کی جیت کا اسکور 3-11، 8-11 اور 7-11 رہا۔

آسٹریلین اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں اشعب عرفان کا مقابلہ ملائیشیا کے ڈنکن لی سے ہوگا۔

واضح رہے کہ ایڈیلیڈ میں جاری ساؤتھ آسٹریلین اوپن اسکواش کی مجموعی انعامی رقم 9 ہزار ڈالرز ہے۔


مزید خبریں :