Time 24 مئی ، 2025
سائنس و ٹیکنالوجی

انسٹاگرام اکاؤنٹ کو محفوظ بنانے کیلئے ان 5 ٹپس کو فولو کریں

انسٹاگرام اکاؤنٹ کو محفوظ بنانے کیلئے ان 5 ٹپس کو فولو کریں
  بڑے سے بڑے سلیبرٹیز کے انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی ہیکنگ کی زد میں آچکے ہیں/فوٹوفائل

سوشل میڈیا سکیورٹی کی بات آئے تو ہم میں سے زیادہ تر افراد واٹس ایپ سکیورٹی کو ترجیح دیتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ بڑے سے بڑے سلیبرٹیز کے انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی ہیکنگ کی زد میں آچکے ہیں؟

 انسٹاگرام پر ایک پبلک اکاؤنٹ کا  مطلب ہر وہ شخص جو آپ کو فولو کرے یا نہ کرے آپ کی پروفائل  حتیٰ  کہ آپ کا کانٹینٹ بھی  دیکھنے اور اسے شیئر کرنے کی صلاحیت رکھتا  ہےلہٰذا واٹس ایپ کے ساتھ ساتھ انسٹاگرام سکیورٹی پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے تو آئیے آج بات کرتے ہیں انسٹاگرام سکیورٹی کی۔

ٹو فیکٹر آتھینٹیسیشن (2FA) آن کریں

انسٹاگرام پر ٹو فیکٹر آتھینٹیسیشن  آپ کی پروفائل کو پاسورڈ کے علاوہ  مزید محفوظ بنانے میں مدد دے گا، اس فیچر کو ان ایبل کردینے کے بعد آپ کی پروفائل جب بھی کسی نئی ڈیوائس سے لاگ ان کی جائے گی،   اس صورت انسٹاگرام صارف سے وہ کوڈ طلب کرے گا جو آپ کے موبائل یا تصدیقی ایپ کو بھیجا جائے گا ۔

اپنے  انسٹاگرام اکاؤنٹ  کو محفوظ بنانے کیلئے سب سے پہلے اپنی انسٹاگرام پروفائل کی سیٹنگز میں جاکرٹو فیکٹر آتھینٹیسیشن کو ان ایبل کردیں اور پھر ان اسٹیپس کو فولو کریں۔

ناپسندیدہ فولورز کو محدود کر یں

اگر کوئی آپ کو براہ راست پیغامات یا کمنٹس کے ذریعے پریشان کررہا ہے لیکن اس کے باوجود آپ اس صارف کو بلاک نہیں کرنا چاہتے تو ایسی صورت میں اپنے پروفائل پر Restrict فیچر استعمال کریں، اس فیچر کے ذریعے آپ اس اکاؤنٹ کے علم میں لائے بغیر اس پروفائل کی رسائی کو محدود کرسکتے ہیں۔

اس فیچر سے فائدہ اٹھانے کیلئے اس صارف کی پروفائل پر جائیں اور  کارنر میں دیے گئے تین نقطوں پر کلک کریں اور Restrict کو منتخب کرلیں۔

غیر مہذبانہ اور جارحانہ کمنٹس فلٹر کریں

انسٹاگرام اپنے صارفین کو AI یا custom keywords کے تحت کمنٹس سے غیر مہذب اور جارحانہ لفظوں کو فلٹر کرنے میں مدد دیتا ہے، اس فیچر سے فائدہ اٹھانے کیلئے سیٹنگز میں جاکر پرائیویسی کا انتخاب کریں، اب Hidden Words پر کلک کرکے Hide Comments اور Custom Word Filter کے آپشن کو آن کردیں۔

ناپسندیدہ ٹیگنگ اور مینشن سے بچیں

کسی بھی صارف کی اسٹوریز اور کمنٹس میں ٹیگ اور مینشن کیے جانے جیسی صورتوں کو کنٹرول کرتے ہوئے آپ spam پوسٹس پر ناپسندیدہ ٹیگنگ سے بچ سکتے ہیں۔

اس فیچر کو فعال کرنے کیلئے سیٹنگز میں جاکر پرائیویسی پر کلک کریں، اس کے بعد ٹیگز اور کمنٹس کو سلیکٹ کرکے ان افراد کا انتخاب کریں جو آپ کو فولو کرسکتے ہیں یا نہیں۔

لاگ ان الرٹس فعال کریں

آپ کے ای میل یا فون پر بھیجے گئے انتباہات کے ساتھ مشکوک لاگ ان جیسی کوششوں سے آگاہ رہنے کیلئے سیٹنگز میں جاکر سکیورٹی آپشن پر کلک کریں ، اب لاگ ان ایکٹیویٹز اور unknow لاگ ان کی جانچ کریں، انسٹاگرام سے بذریعہ ای میلز کے انفارمیشن فیچر کو ٹرن آن کردیں۔

یاد رکھیں ایک پبلک پروفائل کا مطلب ہر گز آپ کی سکیورٹی پر سمجھوتہ نہیں ہے لہٰذا ان 5 سیٹنگز کو فعال کردینے سے آپ اپنی پروفائل، کانٹینٹ اور فولورز کو آن لائن خطرات سے محفوظ رکھتے ہوئے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

مزید خبریں :